کورنا وائرس کی قہر سامانیاں، نیشنل کانفرنس لیڈر سمیت مزید 17افراد موت کی آغوش میں چلیں گئے
ہلاکتوں کی تعداد 811تک پہنچ گئی ہے ،سوموار کو جموں کشمیر میں 1031کے کورنا ٹیسٹ مثبت
تازہ معاملات میں کشمیر سے 413اور جموں سے 600نئے کیس ریکارڈ ،433مریض صحت یاب
سرینگر/07ستمبر: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ سوموار کو راجوری میں نیشنل کانفرنس لیڈر سمیت 17مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد811تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 7جبکہ کشمیر سے 10اموات ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران سوموار کو جموں کشمیر میں 1031کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 413اور جموں سے 600نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 433مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔سوموار کے روز مزید 17مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد811تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموارکو 17افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔جن میں سے راجوری کا نیشنل کانفرنس لیڈر ہے ۔حکام کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رچھ پال سنگھ کی پیر کی صبح کوروناوائرس سے موت واقع ہوئی۔رچھ پال سنگھ ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالاکوٹ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’آج صبح میرے ایک سینئر ساتھی اور سابق ایم ایل اے کالاکوٹ راجوری رچھ پال سنگھ کی کورونا سے موت واقع ہوئی‘‘۔تازہ ہلاکتو ں میں سے 7ہلاکتیں جموں جبکہ 10کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔مزید 17ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 811تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران سوموار کو جموں کشمیر میں 1031کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 413اور جموں سے 600نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 433مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.