ڈی سی آفس پونچھ کے15ملازمین کورونا میں مبتلا، دفتر بند

سرینگر/ 8 ستمبر: ضلع پونچھ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک درجن سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی جانچ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے دفتر کو تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔کشمیرنیوز ٹرسٹ کے مطابق انتظامیہ کومنگل کے روز ڈپٹی کمشنر دفتر کو اْس وقت بند کرنا پڑا جب اس میں تعینات15ملازمین کورونا وائرس میں مبتلاء پائے گئے۔نمائندیضلع کمشنر پونچھ راہل یادو نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کے15ملازمین کورونا مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا’’دفتر کو سینی ٹائز کیا جائے گا اور رابطہ میں آنے والے لوگوں کا پھر سے ٹیسٹ کرایا جائے گا‘‘۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک ڈی سی آفس جانے سے پرہیز کریں اور مجبوری کی صورت میں حکام کے ساتھ فون پر رابطہ کریں۔یاد رہے کہ دفتر ہٰذا کو دو ہفتے قبل بھی اسی طرح عام لوگوں کیلئے بند کیا گیا تھا جب وہاں کچھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے۔اس دوران آج ترقیاتی کمشنر کا دفتر بند رہنے کے سبب لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments are closed.