مسلم وقف بورڈ کا جامع مسجد درگجن کی خستہ حالی کے تئیں بے اعتنائی

سرینگر: ڈلگیٹ کارڈنیشن کمیٹی کاایک وفد سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری مسلم وقف بورڑ سب آفس نوائے صبح کمپلیکس، زیرو برج سرینگر سے ملاقی ہوا اور جامع مسجد شاہِ ہمدان درگجن کی چھت کی خستہ حالی، دیواروں میںبڑھتی دراریں، بارش کے پانی سے نقصان شدہ فرش، ان سب باتوں کا اعادہ کیا۔ یاد دہے اس سے قبل کئی مرتبہ مسجد کی موجودہ خستہ حالی متعلقہ ذمہ داران کے علم میں لائی گئیں تاہم کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے مسلم وقف بورڈ کے زیرِ اہتمام درجنوں بڑی بڑی تعمیرات، چالیس سے زائد دکانیں، مواصلاتی ٹاور، روئی مشین،مصالحہ مرچی کارخانہ وغیرہ سے حاصل شدہ آمدنی ہمیشہ انہی کے کھاتے میں جاتی ہے تاہم کثیرلآمدن ہونے کے باوجود ایک بھی پیسہ مسجد کی مرمّت و دیگر ضروریات پر صرف کرنے سے مسلم وقف بورڈ بے اعتنائی برت رہے ہیں ۔ جامع مسجد درگجن جس کی سنگِ بنیاد شاہِ ہمدانؒ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی تھی آج اپنی زبوں حالی بیان کر رہی ہے۔ دیواروں کی خستگی، زنگ آلودہ چھت اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ مسلم وقف بورڈ کے دلوں میں عبادت گاہوں کی کوئی عزت و حرمت نہیں ہے ۔ یہ صرف ان مقامات سے پیسہ بٹورنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ یہی مقامات ہمارے دین کا منبع ہیں ان ہی مقامات سے ہماری پہچان ہے ۔ یہ آباد ہیں تو ہماری دینی کاوشیں مقبول ۔
آج تک متعلقہ ذمہ دار کے سامنے کئی گزارشات رکھی گئیں، کئی منت و سماجت بھی کی گئیں لیکن ان کے کان پر جوں نہیں رینگتی ۔ مسجد میں ہمیشہ ایک کثیر تعداد نمازیوں کی ہوتی ہے خاص کر جمعہ کے روز اور یہی خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ دیواروں کی بڑھتی دراروں اور جگہ جگہ ٹپکتی چھت کے رہتے خدانخواستہ اگر کوئی ناگہانی آفت پیش آئے تو کئی بیش قیمت جانیں اس حادثے کا شکار ہو سکتی ہیں۔ کئی بار احتجاجی مظاہروں سے لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا لیکن ان کے رویے میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی ۔ لہذا اگر فوری اقدام مسجد کی مر مت کے حوالے سے جو پہلے ہی وقف بورڈ کے علم میں لائی گئی ہیں ، عمل میں نہ لایا گیا تو اس کے نتیجے میں جو بھی نقصان خواہ وہ کسی بھی نویت کا ہو اس کا واحد ذمہ دارمسلم وقف بورڈ سب آفس نوائے صبح زیرو برج، سرینگر ہوگا۔
مذید مزمّل مقبول جنرل سیکرٹری ڈلگیٹ کارڈنیشن کمیٹی، جس کو اس سلسلے میں کمیٹی کی طرف سے پورٹ فولیو دیا گیا ہے ، کی اس حوالے سے جناب فاروق احمد خان ، مشیرشری منوج سنہا (لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر)کو یہ ذاتی اپیل ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت میں مدد فرمائیں۔

ڈلگیٹ کارڈنیشن کمیٹی

ہلال احمد لاوے مزمّل مقبول جلیل احمد میر
(نائب صدر) (جنرل سیکرٹری) (سیکرٹری منیجمنٹ)

Comments are closed.