یوم اساتذہ کے موقع پر 47 اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا ؛ایوارڈ یافت گاں میں کشمیری اُستانی بھی شامل

سرینگر/04ستمبر: یوم اساتذہ کے قومی دن کے موقعہ پر جن 47 اساتذہ کو قومی ایوارڈ برائے اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا جائیگا ان میں ایک کشمیری اسکول ٹیچر بھی شامل ہے۔ یہ انعامات ملک کے اطراف و اکناف میں ہر سال تعلیمی وزارت کی جانب سے اساتذہ کی غیر معمولی اور باصلاحیت کوششوں کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق کووڈ19- وبائی مرض کے پیش نظر اس سال یہ انعامات صدرِ ہند رام ناتھ کووند کی جانب سے ورچول موڑ کے ذریعے دئے جائیں گے۔ سرینگر کے نواحی علاقہ گلاب باغ تیل بل کے کاشی پورہ مڈل اسکول کی اُستانی روحی سلطانہ کو اس سال درس و تدریس میں تخلیقی اور جدید انداز کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ وزارت تعلیم نے اعتراف کیا ہے کہ محترمہ سلطانہ کی کاوشوں کے نتیجے میں پرائمری کلاسوں میں زیر تعلیم ان کے اسکول کے طلبہ سیکھنے کی سرگرمیوں میں مصروف رکھے گئے، وہ بھی ان ایام میں جب اسکولنگ اور تعلیمی سرگرمیاں شدید طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی تھی۔روحی سلطانہ نے خواندگی اور اسکولوںمیں بچوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے درس و تدریس کے جدید اور کم لاگت کے طریقوں جیسے پاکٹ بورڈس،یوٹیلیٹی کارڈز ، ٹریسنگ بورڈ اور بچوں کے دیگر دوستانہ وسائل کو اپنایاہے۔ وزارت نے خصوصی توجہ کے حامی بچوں کو شامل کرنے، تاکہ وہ تعلیم کے فوائد سے محروم نہ رہیںکیلئے محترمہ سلطانہ کی محنت کو سراہا ۔ تقسیم ایوارڈ کی تقریب کے علاوہ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اشتراک سے وزارت تعلیم بھی اس موقع پر ویبینرز کا اہتمام کرے گی تاکہ حال ہی میں پیش کی جانے والی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جاسکے۔ جبکہ ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی خصوصی آؤٹ ریچ مہم چلائی جائے گی۔ قومی ایوارڈ برائے اساتذہ ہر سال ملک کے کچھ بہترین اساتذہ کی انوکھی شراکت کو منانے اور ان اساتذہ کے اعزاز کے لئے پیش کئے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنی وابستگی اور عمل کے ذریعہ نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ اپنے طلبہ کی زندگیوں کو بھی تقویت بخشی۔ تین مرحلوں پر مشتمل سخت آن لاین صاف و شاف عمل کے ذریعے 47اساتذہ کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیاہے۔

Comments are closed.