سرینگر/30اگست/سی این آئی// ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں آج اُس وقت ایک عورت ہلاک ہوئی جب ایک تیز رفتار پولیس گاڑی کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوئی اور ہسپتال پہنچانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار 55برس کی ایک خاتون قیموہ علاقے میں مارکیٹ میں کسی کام سے چل رہی تھی کہ اس دوران پولیس کی ایک تیز رفتار کیسپر گاڑی نے خاتون کو زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔ خاتون کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔ ادھر بی ایم او کولگام ڈاکٹر عبدالغنی نے کہا کہ خاتون کو خون میں لت پت جب ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کی موت ہوچکی تھی۔ فوت شدہ خاتون کی شناخت مغلی بیگم کے بطور ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.