بھارت میں کوروناوائرس کا بحران سر چڑھ کے بولا ؛ایک ہی دن میں 79ہزار افراد وائرس سے متاثر

سرینگر/30اگست: بھارت میں ایک ہی دن میں 79ہزار افراد کورونامتاثر پائے گئے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میںایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کا تانڈو جاری ہے اور وائرس نے ایک بھیانک صورتحال اختیار کی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 78،761 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35،42،734 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔بھارت میں کورونا کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار انفیکشن کے 78 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے 21.60 فیصد فعال معاملے باقی رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ،کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 78،761 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35،42،734 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی تعداد میں یہ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل امریکہ میں ، 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 27 اگست کو ہندوستان میں روزانہ سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جب ایک دن میں 77266 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

Comments are closed.