سرینگر/30اگست/سی این آئی// نسبل سنبل میں نقب زنوں نے ایک رہائشی مکان میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اُڑالئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نسبل سنبل علاقے میں نقب زنوں نے دوران شب بشیر احمد بٹ ولد محمد رمضان بٹ کے رہائشی مکان میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جب جب مکان میں گھس گئے اُس وقت کوئی بھی مکین اُس کمرے میں موجود نہیں تھا جہاں پر چوروں نے چوری انجام دی ۔ اہلخانہ کے مطابق چوروں نے قریب دو لاکھ روپے مالیت کے زیورات اُڑالئے ہیں ۔ ادھر پولیس سٹیشن سنبل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی جنہوں نے وہاں پر چھان بین شروع کی اور ثبوت اکھٹا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور پولیس جلد ہی مجرموں کو حوالات پہنچایا جائے گا۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ سنبل قصبہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے انہوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ چوروں کی نکیل کسنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ لوگ چین کی نیند سوسکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.