کھنموہ سرینگر کے لاپتہ پنچ کی دفنائی ہوئی نعش شوپیان باغات سے بر آمد

پولیس نے ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کرد ی

سرینگر/28اگست: سرینگر کے کھنموہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ پنچ کی نعش شوپیان کے باغات سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔جس کے بعد پولیس نے ضروری لوازمات کی ادئیگی کے بعد نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور بعد میں آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے دانگام ، رتنی پورہ میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کچھ لوگوں نے نزدیکی باغات میں ایک نعش دفنائی ہوئی پائی ۔ نعش کی موجودگی کے بعد انہوںنے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے مقامی لوگوں کے ہمراہ باغات میں دفنائی گئی نعش کو باہر نکلا اور اْس کی شناخت کھنموہ سرینگر کے لاپتہ پنچ نثار احمد بٹ کے طور ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنچ نثار رواں ماہ کی19توریخ کو شوپیان گیا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹا۔نثار کے اہل خانہ نے پہلے ہی اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔گذشتہ ہفتے جنگجوئوں نے سوشل میڈیا پرایک آڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پنچ کو ہلاک کیا ہے اور وہ اْس کی لاش کو کورونا صورتحال کی وجہ سے نہیںلوٹائیں گے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اس کی شناخت کرالی اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے نعش لواحقین کے سپرد کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باغات سے بر آمد ہونے والی نعش کی شناخت لاپتہ پنچ نثار احمد کے بطور ہوئی ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.