معروف صحافی اورروزنامہ برائٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فاروق احمد وانی کوصدمہ

سرینگر/25اگست /کے پی ایس : معروف صحافی اورروزنامہ برائٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فاروق احمد وانی کے والدمحترم عبدالرحمان وانی 90سال کی عمر میں آج یعنی 25اگست2020کو اس دارفانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔مرحوم ایک نیک سیرت انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معزز سماجی کارکن بھی تھے ۔مرحوم کو قصبہ چرار شریف میں سماجی خدمات کے تئیں کافی عزت کی۔نگاہوں سے دیکھاجاتاتھا اور اپنی خوش اخلاقی سےہردلعزیز شخصیت تھی ۔اس سلسلے میں صحافتی برادری نے مرحوم کے انتقال پردکھ کااظہار کیا اور لواحقین بالخصوص فاروق احمد وانی کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطاکرے ۔ادھر(کے پی ایس ٹیم نے مرحوم۔کے پسماندگان۔کے ساتھ اس غم۔کی گھڑی میں۔برابر شریک ہونے کااظہار کیا

Comments are closed.