تازہ معاملات میں وادی سے 562اور جموں سے 139نئے کیس ، 389مریض صحت یاب
سرینگر/25اگست: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ منگل کوسی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید 7مریضوں کی موت کے واقع ہوئی ۔جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 642تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران منگل کو مزید 701افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد33ہزار 776تک پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 562اور جموں سے 139نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 389مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ ادھر سرینگر میں اموات کا ہند دو سے پار چلا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ منگل کے روز مزید 7 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد642تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میںمنگل کو 7فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ جن میں سے سی آر پی ایف اہلکار اور 90سالہ شہری بھی شامل ہے ۔ حکام کے مطابق جو اموات ہوئی ان میں جموں کشمیر میں کل سے کورونا سے جو افراد جاں بحق ہوگئے اْن میں بخشی نگر جموں کا رہنے والا ایک53سالہ شہری،162ویں بٹالین سے وابستہ ایک 45سالہ سی آر پی ایف اہلکار،سمبل بانڈی پورہ کا ایک46سالہ شہری،آنچار صورہ کا ایک52سالہ شہری،کاوڈارہ سرینگر کا ایک95سالہ شہری،بامنو یچھگوز پلوامہ کا ایک80سالہ شہری اور مائسمہ سرینگر کی ایک65سالہ خاتون شامل ہیں۔یہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے جس کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔ سوموار کو مزید 7ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 642تک پہنچ گئی ۔اسی دوران منگل کو مزید 701افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد33ہزار 776تک پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 562اور جموں سے 139نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 389مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔ ادھر سرینگر میں اموات کا ہند دو سے پار چلا گیا ۔ سی این آئی
Comments are closed.