وادی میں 26اور 27اگست درمیانہ درجے کی بارش کا امکان /محکمہ موسمیات
لوگ پہاڑی علاقوں میں ’’ٹریکنگ ‘‘ پر جانے سے گریز کریں
سرینگر/24اگست: وادی میں طویل خشک سالی کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوئی ہے جبکہ ندی نالوں اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق رواں برس موسم گرما میں طویل مدت تک موسم خشک رہنے کے نتیجے میں جہاں ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے وہیں پر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی بھی قلت ہوئی ہے اس کے علاوہ دریائے جہلم میں ریکارڈ توڑ سطح تک پانی کم ہوا ہے ۔ یکم جون سے 24اگست تک جموں کشمیر میں محض 245.1ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ عام طور پر اس سیزن میں کم سے کم 424.0ہوتی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کی پیشن گوئی کی ہے جس سے کافی حد تک پانی کی قلت دور ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ 26اور 27اگست کو جموں کشمیر باالخصوص وادی میں درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ 28,25اگست کو ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اس دوران لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ 26سے 28اگست تک ’’ٹریکنگ‘‘ پر نہ جائیں جبکہ بارش کی وجہ سے رام بن سے بانہال تک لینڈ سلائڈ کا بھی خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ ایجنسی
Comments are closed.