سید علی شاہ گیلانی علیل ، ہمیں ان کے صحت کا خیال رکھنے کا موقع دیا جائے / اہل خانہ کی اپیل

غیر ضروری سوشل میڈیا پر مہم سے ان کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

سرینگر/24اگست: برزک حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انہیں سید علی شاہ گیلانی کاخیال رکھنے کا موقع دیا جائے کیونکہ ان کے صحت کی حالت ہی ایسی ہے جب اْن کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بزرک علیحدگی پسند لیڈر اور حریت گ کے سابق چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے افراد خانہ نے سوموار کو عوام سے اپیل کی ہے کہ انہیں گیلانی کے صحت کا خیال رکھنے کا موقع دیا جائے اور کہا کہ گیلانی علیل ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم سے ان کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ کی طرف سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے’’بد قسمتی کی بات ہے کہ مفاد خصوصی رکھنے والے افراد نے قائد کے قد کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک خطر ناک مہم شروع کر رکھی ہے۔اْن کے نام سے مسلسل جعلی اور من گھڑت خطوط ،پوسٹ اور تبصرے جاری کئے جارہے ہیں اور خیالی کہانیاں بنائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے اْن کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔غیر ضروری سوشل میڈیا مہم اور اْن کے گھروالوںکو پریشان کرنے سے ہماری زندگیاں مزید پْر تنائو بنارہی ہیں‘‘۔گیلانی کے اہل خانہ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ گیلانی کی صحت یا کسی سیاسی بیان کو صرف اْسی صورت میں صحیح تصور کریں جب وہ گیلانی کے نمائندے کی طرف سے جاری کیا جائے۔گیلانی کے دو فرزندوں اور ایک فرزند نسبتی نے اپیل میں کہا ہے’’ بزرگ لیڈر کئی امراض میں مبتلاء ہیں۔اْنہیں چوبیسوں گھنٹے دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔قائد نے ساری عمر اپنے سیاسی اعتقاد کی وجہ سے جسمانی اور نفسیاتی سختیاں جھیلی ہیں۔اْن کے خراب صحت کی وجہ سے اْن کے اہل خانہ پریشانی میں مبتلاء ہیں۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ گیلانی کے اہل خانہ کو اْن کاخیال رکھنے کا موقع دیا جائے کیونکہ گیلانی صاحب کے صحت کی حالت ہی ایسی ہے جب اْن کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ بھی موجودہ وبائی صورتحال میں‘‘۔اپنی اپیل میں انہوں نے مزید کہا ’’ گیلانی صاحب ایک عوامی اور سیاسی شخصیت ہیں اور اْن کے متعلق تشویش کا اظہار کرنے کا حق ہر ایک کو حاصل ہے۔گیلانی صاحب کا خیال رکھنے کی اولین ذمہ داری اْن کے اہل خانہ کی ہے۔ ایجنسی

Comments are closed.