وادی کشمیر میں اضافی فورسز کمپنیوں کا ہٹانے کے اعلان پر عملد ر آمد شروع

بیروہ بڈگام میں دو سی آر پی ایف کمپنیاں ہٹائی گئی ، آئندہ دونوں میں دیگر مقامات پر بھی کارورائی ہوگی

سرینگر/24اگست/سی این آئی// وادی کشمیر سے فورسز کی اضافی تعیناتی کو ہٹانے کے وزرات داخلہ کے اعلان کے بعد سوموار کو وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے سی آر پی ایف کی دو کمپنیوں کو ہٹایا گیا جبکہ آئندہ دنوں میں دیگر کئی مقامات پر اضافی فورسز کی کمپنیوںکا ہٹایا جارہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کے روز بیروہ بڈگام کے گرلز ہوسٹل میں تعینات سی آر پی ایف کی کمپنیوں کو ہٹایا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہوسٹل میں سی آر پی ایف 131بی کائی اور سی آر پی ایف 159سی کائی کی دو کمپنیاں موجود تھی جن کو سوموار کے روز وہاں سے ہٹایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے سے دو سی آر پی ایف کمپنیاں ہٹائی گئی ہے جبکہ نئی ایک بھی تعینات کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ جموں کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں تعینات فورسز کی سو اضافی کمپنیوں کو ہٹایا جا رہا ہے ۔ اور اس کی کڑی کے تحت بیرو ہ بڈگام میں سی آر پی ایف کی دو کمپنیاں ہٹائی گئی جبکہ آئندہ دونوں میںبھی جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر تعینات اضافی فورسز کی تعیناتی ہٹائی جا رہی ہے ۔ وزرات داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق سو اضافی کمپنیوں میںسے سی آر پی ایف کی 40، بی ایس ایف کی 20، سی آئی ایس ایف اور ایس ایس بی کی دیگر کمپنیوں شامل تھی ۔

Comments are closed.