سرینگر/22اگست/سی این آئی// جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے مضافاتی علاقے تعلق رکھنے والا بی یو ایم ایس طالب علم جو گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا عسکری صفوں میں شامل ہو گیا اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہو گیا ہے ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق چرسو اونتی پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا نی یو ایم ایس طالب علم عادل رشید بٹ ولد عبد الرشید بٹ کئی دن قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کے بعد اہل خانہ نے عادل کو ہر ممکن ڈھونڈ نے کی کوشش کی تاہم اس کا کہیں سے بھی اتہ پتہ موصول نہیںہوا ۔ اہل خانہ کے مطابق عادل گھر سے بدھ کے بعد دوپہر نماز ظہر کے لئے گیا جس کے بعد گھر واپس نہیںلوٹا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ عادل کو ہر ممکن تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم کہیں سے بھی اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ عادل کو ڈھونڈنے کیلئے انہوںنے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی مطلع کیا گیا تاہم عادل کو کہیں سے پتہ نہ چلنے کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ عادل رشید بٹ ولد عبد الرشید بٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ طبیہ کالج سمبل – باندی پورہ میں بی یو ایم ایس کے آخری سمسٹر کا طالب علم تھا ۔ اسی دوران جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں عادل رشید بٹ نے عسکری صفوں میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ آڈیو کپ میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ عادل گھر والوں سے کہتا ہے کہ اس نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اسے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے۔ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اس نے ‘دی رزسٹنس فرنٹ’ (ٹی آر ایف) تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفسر نے بتایا کہ وہ اس آڈیو کلپ کے بارے میں حقائق کو پتہ لگنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.