سرینگر/22اگست: دو دنوں کے بعد آ ج وادی میں درجہ حرارت میں پھر سے اضافہ ہوا ہے ۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری جبکہ رات کا کم سے کم 18ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں تک مطلع ابرآلود رہنے اور معمولی بارش کی وجہ سے جہاں اہلیان وادی کو گرمی سے نجات ملی تھی تاہم آج ہفتہ کو ایک بار پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے گرمی نے پھر زور پکڑلیا ہے ۔ اس دورا ن آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈ کرلیا گیا جبکہ گزشتہ شب کا درجہ حرارت 18ڈگری سیلسیس ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وادی میںامسال شدید گرمی دیکھنے کو ملی اور درجہ حرارت 35ڈگری بھی پار کرگیا جبکہ تین ماہ سے زیادہ عرصہ تک موسم خشک رہا جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہوئی اور گزشتہ کئی ماہ کے بعد گزشتہ روز بارشیں ہوئی جس سے وادی میں کسانوں اور زمینداروں کو راحت ملی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.