کریری کے چک سالوسہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ

ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ، دو فرار ہونے میں کامیاب ، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

سرینگر/22اگست: کریری بارہمولہ میںمسلح جھڑپ کے بعد کریری کے ہی چک سالوسہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کریری کے چک سالوسہ علاقے دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی نے سنیچروار کی صبح علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی مسلح تصادم آرائی ہوئی ۔ علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا جس کے بعد جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کیا فیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ دیر تک چلنے والی گولی باری کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ بعد میں علاقے میںخاموشی چھا گئی اور گولیوںکا تبادلہ تھم گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور پولیس نے جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کی جس کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی بر آمد کر لیا جبکہ مہلوک جنگجو کے ممکنہ طور پر دو ساتھی فوج و فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں مختصر جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجوکی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کریری علاقے میں ہی چند روز قبل دودنوں تک چلنے والی تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو?ں،دو سی آر پی ایف اہلکاروں، ایس پی او اور دو فوجی اہلکاروں سمیت8افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments are closed.