سرینگر/22اگست: سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف کارورائی میںتیزی لاتے ہوئے سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر نے آئی جی پی کشمیر شری وجے کمار آئی پی ایس کے نام پر جعلی فیس بک پروفائیل بنانے پر ایک کیس درج کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ کے پی ایس کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں اور عوام الناس کو دھوکہ دیتے ہوئے اس کا ناجائیر فائیدہ اُٹھاتے ہیں ۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر نے کاروائی بعمل لائی ۔ یاد رہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے جعلی فیس بُک پروفائیل پر آئی جی پی کشمیر زون کا فوٹو چسپان کیا ہے تاکہ انسپکٹر جنرل آف کشمیر کے نام اور بیان کو غلط طریقے اورعام لوگوں کو دھوکہ دہی دینے کیلئے اس کا استعمال کرتے ہیں ۔سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر19/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.