موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگرجموں شاہراہ دو دن بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال

شاہراہ کے مختلف مقاما ت پر درماندہ گاڑیوں کو منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا / ٹریفک حکام

سرینگر/22اگست: موسم میں بہتری کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ کو دو دن بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحا ل کیا گیا جس کے ساتھ ہی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوںکو منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ ٹریفک حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ کو سنیچروار کے بعد دو پہر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد شاہراہ کر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کرد یا تھا جس کے بعد شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی ۔ جمعہ کو بھی اگرچہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری تھا تاہم مسلسل دوسرے روز بھی پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو بند کر دیا گیا تھا اور شاہراہ کو صاف کرنے و قابل آمد رفت بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سنیچروار کے بعد دوپہر شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ٹریفک حکام کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ دو دنوں تک بند رہنے کے باعث مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعدا میںگاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی اور سنیچروار کو شاہرا ہ قابل آمد رفت بنا کر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ حکام کے مطابق رام بن۔بانہال سیکٹر میں شاہراہ کو صاف کرنے کے بعد ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دیدی گئی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔یاد رہے کہ گذشتہ دو روز سے شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں در ماندہ تھیں۔

Comments are closed.