سرینگر/22اگست: کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ سنیچروار کو 56سالہ فارما سسٹ سمیت مزید 13مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 619تک پہنچ گئی ۔ تازہ اموات میں وادی کشمیر سے 9جبکہ جموں سے 4مریض شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔سنیچروار کے روز مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 619تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں ہفتہ کو 13فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔تازہ ہلاکتوں میں9کا تعلق وادی کشمیر سے تھا اور ان میں ایک56سالہ فارما سسٹ بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق ایک 60سالہ خاتون جو کشتواڑ کی رہنے والی تھی،ایک70سالہ شہری جو مڑھ جموں کا رہنے والا تھا،ایک اور70سالہ شہری جس کا تعلق سانبہ سے تھا اورپونچھ کا رہنے والا ایک وسط عمر کاشہری جی ایم سی جموں میں انتقال کرگئے۔وادی کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلے میںکرالہ گنڈ کپوارہ کی 79سالہ خاتون سکمز سورہ میں جاں بحق ہوگئی۔بمنہ سرینگر کا ایک 75سالہ شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہے جبکہ ایک63سالہ کاتون جو بمنہ کی رہنے والی تھی ،سکمز بمنہ میں انتقال کرگئی۔وادی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں عشمقام اننت ناگ کا ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے جو سب ضلع اسپتال سیر میں زیر علاج تھا۔چھانہ پورہ سرینگر کا ایک40سالہ شہری بھی آج کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ دیوسر کولگام ، چھانہ پورہ سرینگر سے بھی تعلق رکھنے والے مریضوںکی اسپتال میںموت واقع ہوئی جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ سنیچروار کو مزید 13ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 619تک پہنچ گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.