بانڈی پورہ میں آئی ایس جے کے کا گروہ بے نقاب ؛پولیس نے 5افراد کو کیا گرفتار، قابل اعتراض اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ

سرینگر/22اگست/: بانڈی پورہ میں پولیس نے آئی ایس جے کے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس سلسلے میں کئی نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے آئی ایس جے کے سے وابستہ ایک گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ میں پولیس نے 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق آئی ایس جے کے سے تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے آئی ایس جے کے کا ایک پرچم، میٹرک شیٹ، اسلحہ اور دیگر قابل اعتراض اشیاء برآمد کرلی ہے جبکہ گرفتار شدگان میں سے ایک کا تعلق سرینگر سے ہے ۔ ابتدائی پوچھ تاچھ سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گروہ آرمی کیمپ پر حملے کی فراق میں تھا ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 30/2020 under UAPA Actدرج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.