سرینگر /کے پی ایس: وسطی ضلع گاندربل میں رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی وجہ سے لوگوں کا عبور ومرور اورگاڑیوں کی آمد رفت محال بن گئی ہے جس سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کی بیشتر رابطہ سڑکوں میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا پیدل چلنا محال بن گیا اورمذکورہ سڑکوں کی خستہ حالہ سے کسی بھی وقت دلدوز حادثہپ پیش آنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ صفاپورہ سے گاندربل سڑک اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ اس میں ایسے بڑے بڑے گڈھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر سفر کرنا بھی دشوار بن گیا اورسڑک کی خرابی کی وجہ سے گاڑیاں کچھوے کی چال چلتی ہیں اور چلتے چلتے ہچکولے کھاتی رہتی ہیں اور یہ صورتحال گاڑیوں میں سوار مسافروں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے ریاض بٹ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جو ہر ایک راہگیر اور متعلقہ محکمہ کے افسران کیلئے چشم کشا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے لوگوں نے متعددبار محکمہ آر اینڈ بی کی نوٹس میں لایا اور ان سے گذارش کی گئی کہ متذکرہ سڑک پر میگڈم بچھایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔ادھر کورگ سہہ پورہ علاقہ کے لوگوں نے محکمہآر اینڈ بی پر سخت سے برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا ہے اور ہماری دیرینہ مانگ پوری بھی ہوئی لیکن بدقسمتی سے صرف دو کلو میٹر پر ہی میگڈم بچھایا جارہا ہے انہوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو مذکورہ سڑک پرمکمل طور میگڈم بچھانے کے احکامات صادر کرے تاکہ لوگ مشکلات سیآئندہ بھی مشکلات سے دوچار ہونے سے بچ جائیں ۔سڑکوں کی اس ناگفتہ بہہ صورتحال اور لوگوں کے اسرار کے بعد کے پی ایس کے نامہ نگار نے جب آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر احمد قریشی سے بات کی تو موصوف نے خندہ پیشانی سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ گاندربل سے صفاپورہ تک سڑک کی تجدید ومرمت کا کام نئے ہفتے سے شروع کیا جائے گا تاہم کورگ سہہ پورہ روڈ کا پر میگڈم بچھانے کا کام چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک 4 کلو میٹر ہے اور پہلے مرحلے میں محکمہ نے دو کلو میٹر پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا ہے اوریقین دلایا کہ دوسرے مرحلے میں محکمہ مزید دو کلو میٹر کام شروع کرے گا اور موصوف نے یقین دہانی کی کہ ضلع کی رابطہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.