سرینگر/21اگست: وادی کشمیر میں غر قآبی کے بڑھتے واقعات کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ساگام علاقے میں ایک معصوم بچہ نزدیکی نالے میں غر قاب ہوگیا ۔ جس کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ کے ساگام کوکر ناگ علاقے میںجمعہ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن بچہ نزدیکی نالے میں ڈوب کر غر قآب ہو گیا ۔ نمائندے کے مطابق بوٹنگو ساگام علاقے میں ایک کمسن بچہ کھیل رہا جس کے بعد وہ پیر پھسل جانے کے نتیجے میںنالے میں ڈوب گیا ۔ کمسن بچے کی نالے میں ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس و انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ بچے کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک بچے کو بازیاب نہیںکیا گیا تھا اور تلاشی آپریشن جاری تھا ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے ہوئی بارشوں کے نتیجے میںجہاں خشک سالی کا قحط ٹوٹ گیا وہیں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ ایجنسی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.