اننت ناگ میں فورسز کی خصوصی کارورائی ؛نوجوان موٹر سائیکل سوار سے بندوق کی 50گولیاں ضبط ، تفتیش شروع

سرینگر/21اگست: پولیس و سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک خصوصی کارورائی کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان سے 50گولیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنہ کدل اننت ناگ کے نزدیک ایک ناکے کے دوران سیکورٹی فورسز نے موٹر سائیکل زیر نمبر JK03F-8588کو روکنے کا اشارہ کیا اور موٹر سائیکل چلانے والے عادل فیاض بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکنہ کھرم بجبہاڑہ کی تلاشی لی گئی جس دوران اس کے قبضے سے 50گولیاں بر آمد کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان سے اے کے 47بندوق کے 50گولیاں بر آمد کی گئی جس کے بعد نوجوان کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا اور موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی ۔ پولیس افسر کے مطابق اس معاملے میںپولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مختلف دفعات کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ایجنسی

Comments are closed.