کرالہ گنڈ ہندوارہ تصادم آرائی : 4مئ کو ملی ٹنٹو ں کے ہاتھوں چھینی ہوئی AK47رائفل برآمد /پولیس کا دعویٰ
سرینگر/20اگست /کے پی ایس :انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمہار نے اپنے ایک تازہ بیان میں بتایا کہ اسی سال 4مئی کو جنگجووں نے وانی گام۔ہندوارہ میں سی آر پی ایف جوان سے AK47رائفل چھینی تھی اس رائفل کو لشکر طیبہ کے کمانڈر نصیر الدین لون جس کو اپنے ساتھی سمیت کل رات شمالی کشمیر کے کپوارہ میں تصادم آرائی کے دوران مارا گرایا سے برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کرالہ گنڈ کپوارہ میں جاری تصادم آرائی کے دوران لشکرطیبہ کے کمانڈر سمیت دو جنگجوکو مارا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ نصرالدین اور پاکستانی جنگجو کو ہلاک کرنا پولیس کےلئے بڑی کامیابی ہے ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 4مئی 2020کو جو رائفل سی آر پی ایف جوان سے حملہ کے دوران جنگجووں نے چھینی تھی لشکر کمانڈر نصیرالدین سے برآمد کی گئی۔آئی جی پی نے خبررساں ایجنسیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نصیر الدین سوپور میں سی آر پی ایف کے تین جوانوں کو ہلاک کرنے اور وانی گام ہندوارہ جیسے حملوں میں ملوث تھا انہوں نے کہا کہ نصیر الدین اور اس کے ساتھی کو مار گرانا پولیس وفورسز کےلئے بڑی کامیابی ہے
Comments are closed.