کرناہ کپوارہ کا ایک اورزخمی شہری زخموں کی تاب نہ لاکر سکمز سرینگر میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر/13اگست/کے پی ایس:کرناہ میں گذشتہ ہفتہ جمعہ کے روز ہندوپاک کی شلنگ سے کاچادیاباغ بیلاکرناہ کا 60سالہ محمد یعقوب میر ولدبرکت اللہ میر شل لگلنے سے بُری طرح زخمی ہوا تھا مذکورہ کو زخمی حالت میں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ سکمز صورہ سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران شلنگ سے6افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوئی تھی جو سرینگر کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ایک شخص پہلے ہی جاں بحق ہوا تھا جبکہ ایک اور شہری آج سکمز میں زندگی سے ہاتھ دو بیٹھا اس طرح سے چھ افراد میں سے دو افراد از جاں ہوئے جبکہ چار افراد بشمول خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہیں

Comments are closed.