موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی تین تجاویز

/سرینگر /13 اگست/ کے پی ایس مانیٹرنگ : بھارت کے سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مطابق ملک کو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے نکلنے کے لیے فوری طور پر تین اقدامات اٹھانے چاہییں
۔ڈاکٹر منموہن سنگھ جو ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کے معمار تصور کئے جاتے ہیں نے تین تجاویز پیش کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بحران کو روکنا ہے اور آنے والے برسوں میں معاشی باقاعدگی کو بحال کرنا ہے۔
’سب سے پہلے حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ عوام کا روزگار محفوظ رہے اور ان کے پاس براہ راست کیش کی مدد کے ذریعے خرچنے کی صلاحیت رہے۔ دوسرا حکومت اپنے حمایت یافتہ کریڈٹ گارنٹی پروگراموں کے ذریعے وہ کاروباروں کو مناسب سرمایہ مہیا کرتی رہے۔ تیسرا حکومت کو چاہیے کہ وہ اقتصادی شعبے کو ادارہ جاتی خود مختاری اور عوامل کے ذریعے ٹھیک کرے۔‘

Comments are closed.