سعودی عرب پاکستان کے ’’کشیدہ‘ تعلقات: ’برادر اسلامی ممالک‘ کے بگڑتے تعلقات عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا شاخسانہ
سرینگر /13اگست/کے پی ایس مانیٹرنگ : کشمیر کے معاملے پر جب پاکستان کو سعودی عرب کی حمایت حاصل نہیں ہوئی تو اس نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا ہے۔بتایا جاتا یے گذشتہ دنوں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ساتھ نہ دینے پر سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک ٹی وی شو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ’میں ایک بار پھر او آئی سی سے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کی درخواست کر رہا ہوں۔ اگر آپ اس کا انعقاد نہیں کرتے ہیں تو میں وزیراعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کرنے پر مجبور ہوں گا کہ وہ ان اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کریں، جو مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ ہیں کشمیریوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘سعودی عرب پہلے ہی انڈین آئین میں جموں کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کو انڈیا کا داخلی معاملہ قرار دے چکا ہے۔
Comments are closed.