بارہمولہ میں پولیس نے چوری کے دو معاملات کو حل کردیا ؛2اشخاص گرفتار، مال مسروقہ برآمد ، ملزمان سے تفیش جاری

سرینگر/12اگست: بارہمولہ پولیس نے چوری کی ایک واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے چوری شدہ مال ضبط کرلیااور ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ دلنہ بارہمولہ کی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرلی تھی کہ 26اور 27جولائی کی درمیانی رات کو چوری انسٹیچوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی دلہ کے کھڑکیاں توڑ کو وہاں پر موجود 4لپ ٹاپ، 2کمپوٹر، یوپی ایس، چارجر اور وائی فائی آلات چرالئے ۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن دلنہ نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 64/2020 U/S 457,380 IPCدرج کرلیا جبکہ 11اگست کو ایک شہری نے شکایت درج کرائی کہ مین مارکیٹ بارہمولہ میں ایک دکان سے نقب زنوں نے 80000روپے نقدی چرالئے ۔دنوںمعاملات کے سلسلے میں پولیس نے چھان بین شروع کردی اور باوثوق ذرائع کی جانب سے دی گئی اطلاع کے بعد پولیس نے چوری کی ان وارداتوں میں ملوث دو اشخاص کو گرفتار کرکے جب ان سے پوچھ تاچھ شروع کی تو انہوں نے اعتراف جرم کیا اور پولیس نے چوری شدہ مال ضبط کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.