سرینگر/12اگست: شہر سرینگر کے سازگری پورہ حول میں آج آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مکانات میں موجود لاکھوں روپے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے سازگری پورہ حول میں منظور احمد کشوولد غلام حسن کشو، فیروز احمد کشو ولد محمد یوسف، غلام محی الدین خان ولد غلام رسول (لسہ خان) اور سمیر احمد ولد عبدالغنی کے رہائشی مکانات آگ کی واردات میں خاکستر ہوئے ہیں ۔ آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے واردات پر پہنچا جہاں پر انہوںنے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم چار مکانات آگ کی اس واردات میں مکمل طور پر تباہ ہوئے جن میںموجود تمام سازوسامان جس میں برتن، کپڑے، بستر، نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء راکھ ہوگئی۔ آگ کی اس واردات میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ادھر فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.