کھٹوعہ میں آئی پی ایس افسر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ؛اسپتال میں بھرتی ، ذاتی محافظوں کے ٹیسٹ منفی آئیں

سرینگر/12اگست: جموں کے کھٹوعہ ضلع میں تعینات آئی پی ایس افسر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے ہمراہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے کھٹوعہ ضلع میںپولیس کے ایک سنیئر افسر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ آئی پی ایس افسر نے منگل کو کورنا جانچ کیلئے اپنے نمونے دئے تھے جو آج کورنا کیلئے مثبت آیا ۔ آئی پی ایس آفیسر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیںجموں کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم ان کے ہمراہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ رپورٹ منفی آئیں۔ حکام کے مطابق آئی پی ایس افسر وں کے ذاتی محافظوں کو بھی ٹیسٹ کرایا گیا تاہم ان کے رپورٹس منفی سامنے آئیں ۔

Comments are closed.