سرینگر/12اگست/سی این آئی // سرینگر کے ایس آر گنج میڈیکل زون میں تعینات زونل میڈیکل آفیسر کی من مانی اور لاپروائی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو کافی پریشانیاں لاحق ہو گئی ہے اور انہوں نے اس معاملے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کو مقامی لوگوںکے ایک وفد نے بتایا کہ یس آر گنج میڈیکل زون میں ایم ایم سی نور باغ کورنا مریضوں کیلئے نمونے حاصل کرنے کی جگہ مقرر کی گئی اور وہاں مریضوں کا ریپڈ ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے تاہم بعد میںمریضوں کو ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے ایس آر گنج آنے کو کہا جاتا ہے ۔ مریضوں کے مطابق سنیٹر پر ہو رہے ٹیسٹ کی رپورٹ ویہی کچھ ہی گھنٹوں میں مل سکتی ہے تاہم انہیں کئی دنوں کیلئے طبی سنیٹروں کا طواف کرانے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ محض کچھ گھنٹوں کی ٹیسٹ رپورٹ کیلئے دو سے تین دنوں کا وقت لگایا جاتا ہے جبکہ کبھی کبھی ایک ہفتے تک بھی انہیں رپورٹ فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہاں تعینات زونل میڈیکل آفیسر کی من مانی کے باعث کورنا وائرس کے پھیلائو میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مریضوںکو ٹیسٹ رپورٹ ان علاقوں سے حاصل کرنے کیلئے کہا جاتا ہے جو پہلے ہی ریڈ زون ہے اور وہاں مثبت معامات پیش آئے ہیں ، مریضوں نے علاقے میںتعینات زیڈ ایم او پر من مانی کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عدم توجہی کے باعث علاقے میںکورنا وائرس کے بڑھنے کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں اور انہوںنے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی طرف توجہ دی جائے ۔ ادھر مقامی لوگوںنے بھی معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور لاپروائی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.