پلوامہ جھڑپ میں جاں بحق کیا گیا حزب کمانڈر پولیس و فورسز کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا / پولیس سربراہ

کمرازی پورہ پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین شبانہ مختصر تصادم آرائی ،مقامی حزب کمانڈر جاں بحق

گولی باری میں فوجی اہلکار بھی ہلاک ، دوسرا زخمی ، سوپور میں فورسز پارٹی پر مسلح جنگجو ئوںکا حملہ ، فوجی اہلکار زخمی

سرینگر/12اگست/سی این آئی // : جنوبی ضلع پلوامہ کے کمرازی پورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شبانہ مختصر تصادم آرائی میں مقامی حزب کمانڈر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار رہلاک جبکہ دوسرازخمی ہو گیا ۔ جموںکشمیر پولیس سربراہ نے پلوامہ جھڑپ میں حزب کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو پولیس و فورسز کو انتہائی مطلوب تھا ۔ ادھر سوپور میں سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر فورسز پارٹی پر جنگجویانہ حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کمرازی پور ہ پلوامہ میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ور ایس او جی پلوامہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو علاقے کو محاصرے میںلیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی اعلیٰ صبح علاقے میںا س سوقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب تلاشی آپریشن کے دوران مسلح جنگجوئوںنے فوج فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فوجی اہلکاروںنے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کے تبادلے کے بعد فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا جس دوران جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش برآمد کی گئی جس کی شناخت آزاد احمد عرف آزاد للہاری ساکنہ للہار پلوامہ کے بطور ہوئی جبکہ اس کے قبضے سے ایک اے کے 47، گرینیڈز اور کئی دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آزاد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا اور تنظیم کے ضلع کمانڈر کے بطو ر کام کر رہا تھا ، جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پلوامہ جھڑپ میں حزب کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ آزاد لالہاری 22 مئی 2020 کو پرچھو پلوامہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ کی ہلاکت میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف چھ ایف آئی آر درج کی گئیں تھی۔ اس سے قبل انہیں پی ایس اے کے تحت او جی ڈبلیو کی حیثیت سے حراست میں لیا گیا تھا اور وہ دوبارہ سرگرم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے خلاف دو مقدمات میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔ادھر شمالی قصبہ سوپور میںمسلح جنگجوئوں کی فوجی پارٹی پر حملے میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلح جنگجوئوںنے سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ہائی گام کراسنگ کے نزدیک فورسز پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق مسلح فائرنگ کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کا تعلق پارٹی کا تعلق فوج کی 52آر آر سے تھا۔حملے کے فورا بعد فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے میں روانہ ہوئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Comments are closed.