کوڈ19:جموں کشمیر میں مزید 6لقمہ اجل ،مہلوکین کی تعداد 498,تک پہنچ گئی

سرینگر/12اگست/کے پی ایس: کوروناوائرس کی وجہ سے آئے روز اموات میں بڑی تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے ۔جموں وکشمیر میں آج کوروناوائرس میں مبتلا 6مریض زندگی جنگ ہار گئے اس طرح مہلوکین کی تعداد 498تک پہنچ گئ۔ ذرائع کے مطابق کوروناوائرس میں مبتلا 6مریض بشمول ڈنگی وچھ بارہمولہ کا25سالہ شہری،،لعل بازار سرینگر کا 78سالہ بزرگ شہری،،رعناواری سرینگر کا68سالہ شہری،نواب بازار سرینگر کا60سالہ شہری،مرہامہ اننت ناگ کا 70سالہ بزرگ شخص اور لارکی پورہ اننت ناگ کی 50سالہ خاتون فوت ہوئے ۔اس طرح سے اب تک جموں کشمیر میں مہلوک کی تعداد 498تک پہنچ گئی

Comments are closed.