مہلک وبائی بیماری نے وادی کشمیر میںمزید آٹھ مریضوں کی جان لی

مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار سے اوپر چلی گئی 372افراد صحت یاب ، سرینگر آج بھی مثبت معاملات میںسرفہرست رہا

سرینگر/10اگست: بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور سوموار کو مزید 8افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 481تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں سوموار ر کو مزید 470معاملات مثبت سامنے آئیںجس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار عبور کر گئی ۔ جبکہ372افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سوموار کو بھی سرینگر میں115مزید مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ، سوموار کو مزید آٹھ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد481تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر سوموار کے روز آٹھ ہلاکتیں ریکارڈ کی گی۔حکام کے مطابق8افراد آج از جان ہوگئے ۔ آج جاں بحق ہونے والے افراد میں رعنا واری سرینگر کا ایک47سالہ شہری ، پالہ پورہ سرینگر کا ایک45سالہ شہری،آرمپورہ گاندربل کا ایک55سالہ شہری اور بڈگام کی ایک 65سالہ خاتون شامل ہے۔جبکہ جنوبی قصبہ ترال سے دو اور کولگام سے ایک مریض شامل ہے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد کئی امراض میں مبتلاء تھے اور علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کو مزید آٹھ فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد481تک پہنچ گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھرجموں کشمیر میں سوموار ر کو مزید 470معاملات مثبت سامنے آئیںجس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار عبور کر گئی ۔ جبکہ372افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سوموار کو بھی سرینگر میں115مزید مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.