کوڈ19۔بڈگام کا 70سالہ بزرگ شہری چل بسا؛جموں وکشمیر میں مہلوکین تعداد 469 تک پہنچ گئی
سرینگر/9اگست/کے پی ایس:جموں وکشمیر میںکوروناوائرس کی وجہ سے آئے روز اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔آج بڈگام کا 70سالہ بزرگ شہری کوڈ مرض میں داخل ہونے کے بعد جاں بحق ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شہری کینسر کی بیماری میں مبتلا تھاجراحی بھی انجام دی گئی تھی اور حال ہی میںJVC سکمز بمنیٰ سرینگر میں داخل کیا گیا تھا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوڈ19کے حوالے سے وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے بہتر سہولیات میسرہیں ۔لیکن کسی کو موت سے رستہ گاری نہیں ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مہلوکین کی تعداد 469تک پہنچ گئی ۔ذرایع کے مطابق آج اعلی الصبح ایک ڈاکٹر سمیت 3افراد وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے بالآخر زندگی کی جنگ ہار گئے ۔بتایاجاتا ہے 45سالہ نوجوان ڈاکٹر سکمز میں زیر علاج تھا اور 6;15صبح لقمہ اجل بن گیا ۔اس سلسلے میں سکمزاور شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹروں اور ان کے ساتھیوں نے سخت رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم لوگوں کا ہمدرد اورہردلعزیز تھے ۔ادھر ٹنگمرگ کی 65سالہ خاتون ٹریٹری اسپتال میں دم توڑ بیٹھی ۔مذکورہ خاتون پہلے سے ہی بیمار ی میں مبتلا تھی اور کا کورنا ٹسٹ مثبت آیا تھا ۔جبکہ ضلع بارہمولہ کے پٹن کی 70سالہ بزرگ خاتون بھی ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں چل بسی ۔مذکورہ خاتون مختلف امراض میں مبتلا تھیں ۔ٹسٹ مثبت بھی آیا تھا ۔اس طرح سے مہلوکین کی کل تعداد 469ہوئی جن میں سے 435وادی سے اور34جموں سے ہیں ۔
Comments are closed.