اُف یہ گرمی !وادی میں درجہ حرارت میں متواتر اضافہ ، 35ڈگری بھی عبور کر گیا
شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ریکارڈ ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
سرینگر/08اگست/: وادی میں جھلسادینی والی گرمی سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں جبکہ آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے کچھ روز تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جھلسادینے والی گرمی کی وجہ سے ایک طرف لوگ سخت پریشان ہے دوسری طرف محکمہ موسمیات نے لوگوںکیلئے کوئی راحتی پیغام نہیں دیا ہے ۔ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کا زور مزید بڑھ گیا ہے اور یکم اگست سے درجہ حرارت متواتر طور پر بڑھ رہا ہے آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شبانہ لو میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ گلوبل وارمنگ کا اثر براہ راست جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ وادی میں اس قدر درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی بارشیں ہواکرتیں تھی تاہم امسال درجہ حرارت 34ڈگری تک پہنچ جانے کے باوجود بھی بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ادھر شہرسرینگر کی سڑکوں سے گرمی کے سبب گرمی کے تھپیڑے اُٹھ رہے تھے اور ہوائیں بھی گرم چلنے کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کا زیادہ احساس ہورہا تھا ۔ اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ، پہلگام میں بھی درجہ حرارت 30ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے یہاں پر بھی شدت کی گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
Comments are closed.