کورنا وائرس کے بیچ جموں کشمیر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ

مرکز نے تجویز مانگی ، صلاح مشورہ جاری ، ابھی تک کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا / کے کے شرما

سرینگر/08اگست/: کورنا وائرس لاک ڈائون کے بیچ مرکزی سرکار کی جانب سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبہ کو لیکر جموںکشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر میں اسکولوں کو کھولنے سے متعلق صلاح مشورہ جاری ہے اور ابھی اس معاملے میںکوئی حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ جس میں جموںکشمیر انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں تجویز پیش کریں پر حکومت نے کہا ہے کہ ابھی اس معاملے پر بات چیت جاری ہیں اور ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ے ۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق انہیںکہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجویز پیش کریں کہ آیا کورنا وائرس کی موجود ہ صورتحال میں وہ اسکولوںکو دوبار ہ کھولنے کے حق میں ہے یا نہیں ۔ ادھر اس معاملے پر انگریزی خبر رساں ادارہ سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے تمام ریاستوں سے تعلیمی اداروںکو دوبارہ کھولنے کی تجویز مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھی تک اس معاملے کے سلسلے میں یہاں بات چیت جاری ہے ، لیکن کچھ بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ مرکزی سرکار نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ ماہ ستمبر اور نومبر میںمراحلہ وار بنیادوں پر تعلیمی ادارو ں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میںکورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ ماہ مارچ میں انتظامیہ نے جموں کشمیر میں تمام اسکولوں کو بند کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو بند رکھنے میں وقت وقت پر توسیع کر دی گئی ۔

Comments are closed.