سرینگر/06اگست: شدیدترین گرمی میں شہر خاص کے مختلف علاقوں میں آج پانی کی سپلائی منقطع رہنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پیشگی اطلاع کے اس طرح پانی کی سپلائی کو بند کرنا محکمہ کے اہلکاروں کی نااہلی کی دلیل پیش کرتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق آج مورخہ 6اگست کو جہاں شہر سرینگرمیں شدید گرمی کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہوئے وہی آج شہر خاص کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی پانی کی سپلائی منقطع رہنے کی وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ۔شہر خاص کے گنجان والے علاقوں جن میں خانیار، رعناواری ،نوہٹہ ، گوجوارہ ، پاندان اور دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ جوگی لنکر کے مختلف محلہ جات بھی پانی کی عدم دستیابی سے ہاہاکار کرتے رہے ۔ اس دورا ن مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ نے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ہی پانی کی سپلائی بندرکھی تھی جبکہ آج کل اس سائنسی اور انٹرنیٹ کے زمانے میں جہاں عام لوگوں تک کوئی بھی اطلاع پہنچانا بلا کسی خرچ کے محض چند سیکنڈ لگتے ہیں وہیں پر محکمہ آج بھی پتھر کے زمانے کی سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ متعلقہ محکمہ کے متعلقہ ڈویژن میں تعینات افسران اور اہلکار اگر ’’وٹس اپ ‘‘فیس بک ، ٹویٹر یا انسٹراگرام کا استعمال کرکے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو پانی کی سپلائی کے اوقات کار سے متلعق کوئی پیغام ارسال کرتے تو لوگ پہلے ہی اسکے لئے تیار ہوتے اور کھانے پینے کیلئے درکار پانی کو ذخیرہ کرتے ۔ لوگوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگوں کا حال بے حال ہوگیا اور یہ صرف پی ایچ ای کی غفلت شعاری اور کام چوری کا نتیجہ ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.