سید علی شاہ گیلانی کورنا وائرس میں مبتلا نہیں؛ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد / اہل خانہ

سرینگر/06اگست: بزرگ علیحدگی پسند لیڈر اور حریت گ کے سابق چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے کووڈ مثبت ہونے کی خبروں کو اہل خانہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی روبہ صحت ہیں اور پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سید علی شاہ گیلانی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی تھی کہ ان کو کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اہل خانہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرارد یا ہے ۔ سید علی شاہ گیلانی کے فرزند سید نسیم گیلانی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے والد(سید علی شاہ گیلانی ) کا کورنا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ روبہ صحت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تمام خبریں بے بنیاد ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ سوشل میڈیا پیلٹ فارموں پر ایسی خبریں شائع ہوئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.