جے کے ایس ایس بی ویب سائٹ پر آن لائن فارم جمع کرنے کو لگ گیا چونا

رجسٹریشن فیس کھاتوں سے کٹ گئی ، رجسٹریشن ہوئی فیل ، متعلقہ حکام سے امیداروں کی اپیل

سرینگر/06اگست/سی این آئی// جے کے ایس ایس بی ویب سائٹ پر نوکری کیلئے فارم جمع کرنے کے دوران امیداروں کے کھاتوں سے پیسے کاٹ دیئے جاتے ہیں تاہم رجسٹریشن فیل دکھائی جانے کے بعد بھی پیسے واپس اکاونٹ میں نہیں آتے اس طرح سینکڑوں بے روزگار امیدوار وں کو ہزاروں کا چونکا لگ گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جے کے ایس ایس بی کی جانب سے نوکریاں فراہم کرنے کے سلسلے میں جو اشتہار ی نوٹفکیشن جار کیا گیا ہے اس کے مطابق جو امیدوار آن لائن فورم بھرنے کیلئے پیسے جمع کرتے ہیں انکے کھاتوں سے پیسے کاٹ تو دیئے جاتے ہیںلیکن ایس ایس بی میں رجسٹریشن فیل دکھایا جاتا ہے اس طرح امیدوار پیسوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور پیسوں سے بھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جے کے ایس ایس بی کی ایڈورٹائز منٹ نوٹیفکیشن کے تحت بے روز گار نوجوان فارم جمع کرنے میں سرگرام عمل ہیں اسی دوران کئی علاقے سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ فارم جمع کرنے کے دوران کئی بار فیس جب اکاونٹ سے کاٹ دیا جاتا ہے تو فیس اکاونٹ سے کٹ جاتا ہے لیکن ایس ایس بی کی طرف سے جو مسیج واپس آتی ہے وہ رجسٹریشن فیل دکھاتی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے میں فی کس 1300روپے جمع کرنے پڑتے ہیںاور بے روزگار نوجوان بڑی مشکل سے فیس کے پیسے جمع کرکے جب آن لائن فارم داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو فیس تو ان کے کھاتوں سے کٹ جاتا ہے تاہم ویب سائٹ پر رجسٹریشن فیل دکھتا ہے تاہم پیسے بھی واپس نہیں آتے اور ناہی رجسٹریشن ہوتی ہے ۔ امیدواروں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے کی طرف دھیان دیں اور امیدواروں کو اپنے پیسے واپس دلانے میں رول اداکریں۔

Comments are closed.