آر بی آئی کی ایچ ڈی ایف سی بینک کے نئے ایم ڈی کی تقرری پر مہر ثبت؛ ششی دھرجگدیشن کی ایم ڈی اور سی ای او حیثیت سے تقرری کو منظوری دے دی

ممبئی//ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی )نے شیشی دھرر جگدیشن کو معروف مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او )کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی۔ یہ تقرری 27 اکتوبر 2020کو شروع ہونے سے 3 سال کی مدت کے لئے ہے اور اس کے تحت بینک کے بورڈ اور حصص یافتگان کی منظوری ہوگی۔موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر آدتیہ پوری ،جس نے آغاز کے بعد سے ہی بینک کی قیادت ، 26 اکتوبر2020 کو سبکدوش ہونگے.ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کی چیئر پرسن شامالا گوپی ناتھ نے کہا ’’شیشی نے نے آئی کیو اور ای کیو کا ایک نادر امتزاج سامنے لایا،اور مضبوط لوگوں کے ساتھ مل کر اس کاروبار کو سمجھنے کا فن دیا،جبکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بینک کو اگلے درجے پر لے جائے گا۔ میری نیک خواہشات ہمیشہ ساتھ ہیں۔‘‘ایچ ڈی ایف سی بنک کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر آدتیہ پوری نے کہا ’’میں شیشی دھرر جگدیشن کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ بینک کے اصولوں اور ، ثقافت کو سمجھتے ہے جس نے اسے وہ بنا دیا ہے،جو وہ اس وقت ہے۔ ہماری موروثی قوتوں اور اب شیشی کی قیادت کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ ابھی بینک کا سب سے بہتر ہونا باقی ہے۔‘‘اس سلسلے میں27اکتوبر کو منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بنک کی سربرابراہی کرنے والے شیشی ھگدیشن نے کہا ’’میں اس سے عاجز ہوا۔ میں پوری طرح سے جانتا ہوں کہ آدتیہ پوری کے جگہ پُر کرنے کیلئے بڑی خلیج کو پاٹنا ہے،تاہم مجھے یقین ہے کہ اپنے ساتھیوں ، بورڈ ، دیگر فریقین کے علاوہ بے شک خدا کے فضل و کرم سے ، میں اس قابل ہو جاؤں گا۔ ‘‘ جگدیشن نے کہا ،میں اس اعتمادکو قائم رکھو گا اور اس پر کھرا اترنے کی کوشش کرئوں گا جو آدتیہ پوری ، بورڈ اور ریگولیٹر نے مجھ پر ظاہر کیا۔ ششی دھرجھگدیشن نے 1996 میں بینک میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے ہی اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بنک میں شعبہ مالیات میں منیجر کی حیثیت سے ، وہ مختلف عہدوں پر اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوا کر مضبوطی سے ترقی کرتا ہے۔ 1999 میں ، وہ بزنس ہیڈ، فائنانس بن گئے اور 2008 میں ، بینک کا چیف فائنانشل افسر، 2019میں ، انہیں’’بینک کا تبدیلی ایجنٹ‘‘مقرر کیا گیا اور انہیں قانونی اور سیکریٹری ، انسانی وسائل ، کارپوریٹ مواصلات ، بنیادی ڈھانچے اور انتظامیہ ، اور کاروباری سماجی ذمہ داریوں کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں۔ششی دھرجگدیشن کو 30سال کا مجموعی طور پر تجربہ ہے ، ان میں سے 24 اس نے ایچ ڈی ایف سی بینک میں گزارے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک سے پہلے ، انہوں نے ڈوئچ بینک ،ممبئی ، اے جی میں3 سال کا عرصہ گزارا۔ ششی دھر جگدیشن ممبئی یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہونے کے ساتھ ایک تعلیم یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی شیفیلڈ یونیورسٹی سے اکنامکس آف منی ، بینکنگ اور فائنانس میں ماسٹرس ڈگری بھی حاصل کی ہیں۔

Comments are closed.