سمبل گنڈ میں نالہ سندھ سے عدم شناخت شدہ لاش برآمد

سری نگر :۴،اگست: وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں نالہ سندھ سے منگل کی صبح ایک عدم شناخت شدہ لاش برآمد کی گئی۔جے کے این ایس کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک عدم شناخت لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔پولئس تھانہ گنڈ کنگن کی ایک ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے لاش نکال کر اپنی تحویل میںلی۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد نے بتایا کہ لاش کونالہ سندھ سے برآمد کیا گیا اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed.