
ہندوستان میں کوروناوائرس کی وجہ سے اموات میں اضافہ کے بیچ
کووڈ 19کے لئے ویکسین بنانے میں بھارت میں ہیومن ٹرائل کو منظوری ملی
سرینگر/30جولائی: ہندوستان میں تیار کی جارہی یہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین ہے ، جس کو انسانوں پر ٹرائل کرنے کی منظوری ملی ہے۔ یہ ٹرائل اگلے ماہ 2020 میں شروع ہوجائے گا۔ادھر بھارت میں کووڈ19کی وجہ سے اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور انڈیا اب اموات کی شرح میں آٹھویں نمبر پر آچکا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کی جارہی ہندوستان کی پہلی کووڈ 19 ویکسین کو انسانی ہیومن کلینکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کیلئے ڈی جی سی آئی کی اجازت مل گئی ہے۔ ہندوستان میں تیار کی جارہی یہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین ہے ، جس کو انسانوں پر ٹرائل کرنے کی منظوری ملی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق یہ ٹرائل اگست 2020 میں شروع ہوجائے گا۔ہندوستان میں کووڈ 19 ویکسین بنانے والی یہ کمپنی آئی سی ایم آر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولاجی (NIV) کے تعاون سے یہ ٹیکہ تیار کرنے کی کوششوں میں لگی ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر بری طرح پھیلا ہوا ہے اور اس کو روکنے کیلئے پوری دنیا میں ویکسین کو لے کر ٹرائل چل رہے ہیں۔ہندوستان میں بھی کئی کمپنیاں کورونا وائرس ویکسین پر کام کررہی ہیں۔ دسمبر میں چین سے شروع ہوئے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس سے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستانی چوتھے نمبر پر ہے۔ کووڈ 19 کے سب سے زیادہ معاملات امریکہ ، برازیل اور روس میں سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے جان گنوانے والوں کی فہرست میں ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے۔ تاہم پوری دنیا کے مقابلہ میں ہندوستان میں کم اموات ہورہی ہیں۔ ہندوستان میں کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح بھی پوری دنیا کے موازنہ میں بہتر ہے۔
Comments are closed.