سرینگر/31جولائی:جموںکشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات 4Gکی بحالی کے امکانات 15اگست کے بعد ہی متوقع ہے کیونکہ مرکزی سرکار15اگست کے بعد ہی کوئی حمتی فیصلہ لے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزرات داخلہ نے جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کیلئے 15اگست کے بعد ہی حمتی فیصلہ لینے کا من بنا لیا ہے ۔ معروف انگریزی روزنامہ ’’ انڈین ایکسپرس‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں مرکزی وزرات داخلہ کے ذرائع سے لکھا ہے کہ جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات 4Gکی بحالی کا فیصلہ 15اگست کے بعد ہی لیا جائے گا ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مرکزی سرکار پہلے پانچ اگست کو جموںکشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے کامیاب سال پر تقریب منانے کے بعد 15اگست کی تقریبات کو پر امن طریقہ سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان تقریبات کا پرامن طریقہ سے انعقاد کے بعد ہی مرکزی وزارت داخلہ جموںکشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کو لیکر کوئی حمتی فیصلہ لے سکتی ہے تاہم اس بات کا قومی امکان ہے کہ 15اگست کے بعد ہی جموں کشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال ہو سکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے عدالت عظمی میں گزشتہ دنوں اپنا جوابی حلف نامہ دائر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جموںکشمیر میں تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کو لیکر تشکیل دی گئی کمیٹی ابھی اس حق میں نہیں ہے کہ جموںکشمیر میں یہ سہولیات بحال کی جائے جبکہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں اس معاملے کو دوبارہ سے مشاہدہ کرنے کیلئے مزید دو ماہ کا وقت مانگ لیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.