کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کی جانب سے عید مبارک
سرینگر/31جولائی:کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے مدیر اعلیٰ آکاش امین بٹ، ملٹی میڈیا ایڈیٹر عادل بشیر ڈاراور جملہ ٹیم نے امت مسلمہ باالعموم اور مسلمانان کشمیر باالخصوص کو عید الاضحی کے مقدس موقعے پر اپنے دل کی گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید ین ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اور ہمیں ترغیب دیتی ہے کہ ہم بھوکے ، پیاسوں ، محتاجو اور ناداروں کا خیال رکھیں اور ان کو کھلائیں پلائیںاور یہی عید کا پیغام ہے جس کی ہمیں آج ضرورت ہے ۔ کووڈ 19اور لاک ڈاون کی وجہ سے وادی کشمیر کے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا اہل و عیال مشکلات سے دوچار ہے اسلئے ہمیں ایسے لوگوں کی خبر گیری کرنی چاہئے اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی میں پیش پیش رہنا چاہئے یہی پیغام ہمیں عید الاضحی سے ملتا ہے ۔
Comments are closed.