جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، پولیس افسر سمیت مزید سات افراد جاں بحق
جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 373تک پہنچ گئی ، 117اموات کے ساتھ سرینگر سب سے اوپر
سرینگر/31جولائی: جموںکشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلے جاری ہے اورجمعہ کو پولیس افسر سمیت گزشتہ 24گھنٹوں میںمزید سات افرا د کی ہلاکت کے بعد جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 373تک پہنچ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور جمعہ کو مزید سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد373تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد373تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق کورونا سے جو سات افراد جاں بحق ہوگئے اْن میں 4کا تعلق سرینگر،2کا تعلق پلوامہ جبکہ 1کا تعلق جموں کے شکتی نگر سے تھا۔ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے346جبکہ جموں صوبے میں27ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 117اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.