اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ؛فوج کیساتھ کام کرنے والامقامی نوجوان پورٹر ہلاک

اوڑی:۹۲،جولائی: شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر پھرفائرنگ اورشلنگ کی گونج سنائی دی ،جس دوران فوج کے ساتھ بطور ’قلی‘کام کرنے والاایک مقامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔جے کے این ایس کو معلوم ہواکہ بھارت اورپاکستان کی افواج کے درمیان اوڑی سیکٹر میں اُسوقت گولہ باری کاتبادلہ شروع ہوا،جب یہاں پاکستانی فوج کے اہلکاروںنے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اورشلنگ شروع کردی ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے بالکل نزدیک واقع علاقہ لچھی پورہ میں قائم فوج کی 11مہار یونٹ کے ٹکاراجپوت پوسٹ پر فائرنگ کی ،جس دوران اسنیپر رائفل سے کی گئی فائرنگ کے دوران آرمی پوسٹ پرتعینات مقامی قلی یاپورٹر26سالہ الطاف حسین ساکنہ گوہلاں اوڑی کوگولی لگی اوروہ جاں بحق ہوگیا۔

Comments are closed.