سرینگر/9جولائی؛ وادی لولاب میں پولیس نے منشیات اسمگلر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے جیل بھیج دیا ۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے 20کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کر دیا ۔سی این آئی کے مطابق کپواڑہ کے لولاب علاقے میں پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات اسمگلر پر پی ایس اے عائد کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نثار احمد شیخ ولد حیات احمد شیخ ساکنہ میدان پورہ لولاب کے خلاف پولیس اسٹیشن سوگام میںمنشیات سے متعلق کئی کیس درج درج تھے جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس کو پی ایس اے کے تحت سرینگر کے سنیٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص علاقے میں منشیات کے کارو بار میںملوث تھا جبکہ وہ نوجوانوںکو بھی منشیات کی طرف مائل کرتا تھا ۔ جس کے بعد پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میںلاتے ہوئے اسکو سنیٹرل جیل سرینگر بھیج دیا گیا ۔ ادھر مقامی لوگوںنے پولیس کی اس کارورائی کی کافی سراہنا کی ۔ اسی دوران اونئی پورہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے مزید 20کنال سے زائد اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تبادہ کی ۔ اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے جہلم کے کنارے قدرتی طور پر اُبھری ہوئی بھنگ کی کاشت تباہ کردی۔ اونتی پورہ پولیس کی ٹیم نے دریائے جہلم کے کنارے کاتی پورہ سے کایگام تک سرکاری زمین کے 20 کنال آراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی ۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔منشیات کے خلاف اونتی پورہ پولیس کی کاروائی کی کافی سراہانہ کی گئی ہے.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.