ڈیوٹی تعینات سی آر پی ایف اہلکار کو کورنا ٹیسٹ مثبت;جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگردو دنوں تک بند ،سنٹائزیشن کی جائے گی

سرینگر/08جولائی: جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگرمیں ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالت میں دو دنوں تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ دو دنوں کے دوران پورے کمپلیکس کی سینی ٹائزیشن عمل میں لائی جائے گی۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگرکے جسٹرار جنرل کی جانب سے بدھ کے روز ایک حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ کورٹ کمپلیکس میں ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار کورنا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت دو دنوں تک بند رہے گی ۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق کورٹ کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا جس کے دوران پورے کمپلیکس کی سینی ٹائزیشن عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جو اہمیت کے حامل کیس اٹھائے جانے والے تھے اْن کی شنوائی اب10جولائی کو ہوگی۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.