سرینگر/08جولائی: پاکستان کے ساتھ معاہدے کے بعد چین پاک زیر انتظام ’’آزاد‘‘کشمیر کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے تیار ہے اور پہلے مرحلے میں چین مظفرآباد میں درائے جہلم پر ہائیڈرو پاور بجلی پروجیکٹ بنارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ خطے میں اگرچہ ایک طرف ہند و چین کے مابین جاری کشیدگی میں تھوڑی سے کمی دیکھنے کو ملی ہے تاہم چین کی جانب سے ایک اور متنازعہ اقدام اُٹھایا جارہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چین کے مابین 1.5بلین ڈالر کے ایک سمجھتے کے تحت چین پاکستانی زیر انتظام کشمیر ’’آزاد کشمیر‘‘میں اپنے پائوں جمارہا ہے اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے طرز پر چین پہلے مظفرآباد میں ایک بجلی پروجیکٹ تعمیر کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق CPECپروجیکٹ ہائیڈرو بجلی پروجیکٹ دریائے جہلم کے کنارے پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ’’آزاد کشمیر‘‘کے ضلع سدھانتی میں دریائے جہلم پرمجوزہ پروجیکٹ 2026تک تیار ہونے کا امکان ہے ۔ 700.7میگا واٹ بجلی پروجیکٹ پر کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہوسکتا ہے اور لوگوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم ہوگی ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.